(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں مون سون کی پہلی بارش نے ملی میٹر میں نصف سنچری مکمل کر لی۔
شہر کے بیشتر علاقوں میں رات 3:20 سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں چھ گھنٹے پینتیس منٹ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
واسا نے لاہور میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دئیے، نشتر ٹاؤن کے علاقوں میں سب سے زیادہ 50 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جیل روڈ پر 19، ایئرپورٹ پر 24، گلبرگ میں 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ لکشمی چوک میں 15 ،اپرمال میں 24، مغلپورہ میں 30 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، تاجپورہ میں 38، چوک ناخدا میں 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، پانی والا تالاب میں 13، فرخ آباد میں 13، گلشن راوی میں 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
مزید برآں اقبال ٹاؤن میں 18، سمن آباد میں 12 ملی میٹر، جوہر ٹاؤن میں 13، قرطبہ چوک میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، شہر لاہور میں اب تک اوسطا 20.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
