اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.80 قیمت فروخت : 39.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 328.89 قیمت فروخت : 329.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.81 قیمت فروخت : 185.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.22 قیمت فروخت : 203.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451900 دس گرام : 387400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414239 دس گرام : 355114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6660 دس گرام : 5716
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کمشنر لاہور کے شہر کی مرکزی امام بارگاہوں کے دورے ، منتظمین سے ملاقاتیں

26 Jun 2025
26 Jun 2025

(ویب ڈیسک) کمشنر لاہور زید بن مقصود نے محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر شہر کی مرکزی امام بارگاہوں کےدورے کیے اور منتظمین سے ملاقاتیں کیں۔

کمشنرلاہور نے امام بارگاہ جوہرٹاؤن منہاج الحسین اور مرکزی امام بارگاہ ماڈل ٹاؤن کے دورے کیے۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا کہ محرم انتظامات احسن ترین انداز میں مکمل ہونے چاہئیں۔

کمشنرلاہورنے امام بارگاہوں کے لائسنس ہولڈرز سے بھی ملاقات کی، اسسٹنٹ کمشنرماڈل ٹاؤن اوراسسٹنٹ کمشنراقبال ٹاؤن نے بریفنگ دی۔ کمشنرلاہورکی جامعہ منہاج الحسین میں فقہ جعفریہ کے مرکزی رہنما علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبرسےملاقات ہوئی۔

کمشنرلاہور کا کہنا تھا کہ حکومتی ہدایات اور ایس اوپیز کے مطابق تمام انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے، مرکزی امام بارگاہوں سے شروع جلوسوں کے روٹس کی تمام ضروریات کو یقینی بنایا جارہا  ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے