اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.80 قیمت فروخت : 39.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 328.89 قیمت فروخت : 329.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.81 قیمت فروخت : 185.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.22 قیمت فروخت : 203.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451900 دس گرام : 387400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414239 دس گرام : 355114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6660 دس گرام : 5716
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مون سون کا سپیل شروع ہوتے ہی واسا متحرک

26 Jun 2025
26 Jun 2025

(لاہور نیوز) مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوتے ہی واسا متحرک ہو گیا۔

ایم ڈی واسا غفران احمد نے عملے کو ہنگامی الرٹ پر رہنے کی ہدایات جاری کر دیں، انہوں نے تمام مرکزی شاہراہوں کی مکمل سوئپنگ اور صفائی کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ نکاسی آب کے نظام کو ہر صورت فعال رکھا جائے۔

غفران احمد  نے تمام ڈسپوزل سٹیشنز کی سکرینوں کی صفائی کو یقینی بنانے کا حکم دیا اور کہا کہ رکاوٹ بننے والی کسی بھی شے کو فوری طور پر ہٹایا جائے تاکہ بارش کے دوران پانی جمع نہ ہو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہر کی ٹریفک روانی کو برقرار رکھنے کیلئے تمام انڈر پاسز کو مکمل طور پر کلیئر رکھا جائے گا، واسا کی ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

ایم ڈی واسا نے عوام سے بھی اپیل کی کہ نالوں میں کچرا نہ ڈالیں اور واسا کی ہیلپ لائن پر کسی بھی شکایت کی فوری اطلاع دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے