25 Jun 2025
(ویب ڈیسک) چوکی نادر آباد کے علاقے میں گزشتہ رات45 ہزارڈکیتی واردات کی 15 پرکال کا ڈراپ سین، پولیس کو کال کرنیوالا ہی 45ہزار کی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔
ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق ملزم وہاب کو رقم سمیت گرفتار کرلیا گیا،ملزم نے 45 ہزار ہڑپ کرنے کیلئے واردات کا جھوٹا ڈرامہ رچایا، ملزم پرائیویٹ کمپنی کا ملازم تھا، کمپنی نے45 ہزار کا چیک کیش کروانے کیلئے دیا تھا،ملزم وہاب نے 45 ہزار کی رقم ہڑپ کرنے کیلئے پلاننگ کے تحت واردات کا ڈرامہ کیا۔
ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ ملزم زیادہ دیرپولیس کوچکمہ نہ دے سکا جس نےدوران تفتیش سچ تسلیم کر لیا،واردات کی جھوٹی کال کرنے پرملزم وہاب کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،مزید تحقیقات جاری ہیں۔
