25 Jun 2025
(ویب ڈیسک) پولیس چوکی میو ہسپتال کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، کارروائی کے دوران ریکارڈ یافتہ سمیت 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
ملزمان کو دوران ِپیٹرولنگ مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا، پولیس کے مطابق ملزمان سے ہزاروں مالیت کی1100 گرام چرس اور 305 گرام آئس برآمد کر لی گئی،گرفتار ملزمان میں طارق اور عثمان عرف پیا شامل ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق مقدمات درج کر کے پولیس نے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا۔
