25 Jun 2025
(ویب ڈیسک) لاہور پولیس نے کارروائی کرکے دفاتر جاتی خواتین کو ٹارگٹ کرنے والا جھپٹا مار گینگ گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ اوفیصل ٹاؤن افضال رؤف نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے3رکنی گروپ کو ٹریس کرکے ٹھوکر سے حراست میں لیا،سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو دفترجاتی خاتون کا پرس چھینتے دیکھا جا سکتا ہے،ملزمان صبح کے وقت دفتر، کالج یونیورسٹی جاتی خواتین کو ٹارگٹ کرتے تھے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا تھا کہ ملزمان جھپٹا،چوری، ڈکیتی کے مقدمات میں پہلے سے ریکارڈیافتہ بھی ہیں، ملزمان سے9موبائل فون ،ڈیڑھ لاکھ سے زائد چھینی گئی نقدی برآمد کر لی۔
ایس پی اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملزمان سےچوری شدہ موٹرسائیکل اورناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا،ملزمان شہزاد، بلال اور اکرم کیخلاف مقدمہ درج لیا گیا ،تفتیش جاری ہے۔
