اپ ڈیٹس
  • 359.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.75 قیمت فروخت : 39.82
  • یورو قیمت خرید: 328.95 قیمت فروخت : 329.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.44 قیمت فروخت : 375.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.25 قیمت فروخت : 186.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.57 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.67 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.92 قیمت فروخت : 915.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6501 دس گرام : 5580
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

محرم الحرام میں فول پروف سکیورٹی کے پلان تیار، ہزاروں اہلکار تعینات

24 Jun 2025
24 Jun 2025

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس میں محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزادہ سلطان نے سکیورٹی پلان پر بریفنگ دی۔

عشرہ محرم کے دوران 38 ہزار سے زائد مجالس اور 9200 سے زائد جلوس منعقد ہوں گے۔ صوبہ بھر میں 2 لاکھ 32 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے۔ صرف لاہورمیں 28 ہزار سے زائد اہلکار سکیورٹی پرمامور ہوں گے۔53 ہزار کمیونٹی رضاکار مجالس اور 38 ہزار جلوسوں کی سکیورٹی میں معاونت کریں گے۔

 آئی جی پنجاب کے احکامات  کے مطابق سکیورٹی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ جلوس روٹس، امام بارگاہوں اور حساس مقامات کا خود جائزہ لیا جائے، محرم سے قبل تمام فلیش پوائنٹس اور حساس مقامات پر سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پلاننگ مکمل کی جائے۔

اس کے علاوہ ملک دشمن عناصر کی سرگرمیوں اور فرقہ واریت پھیلانے کی کوششوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آئی جی پنجاب نے واضح کیا کہ پنجاب پولیس کو پاک فوج، رینجرز اور دیگر سکیورٹی اداروں کی مکمل معاونت حاصل ہوگی تاکہ محرم الحرام کو پرامن، محفوظ اور باوقار بنایا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے