23 Jun 2025
(لاہور نیوز) دریائے راوی نزد پرانا راوی پل سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہو گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر ریسکیو غوطہ خور ٹیم موقع پر پہنچی، نامعلوم مرد کی لاش کو دریا سے نکال کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو تحویل میں لے کر مزید کارروائی کیلئے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے، تاحال لاش کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی ہے، اس سلسلے میں ورثاء کی تلاش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
