23 Jun 2025
(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے والے 6 ملزمان گرفتار کر لئے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں اسلام آباد، مانسہرہ، لاہور، پشاور اور حب میں کی گئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ 9 مختلف کارروائیوں کے دوران 26.437 کلو گرام منشیات ضبط کی گئیں، پکڑی گئیں منشیات میں 19 کلو 580 گرام چرس، 5 کلو 13 گرام آئس، 864 گرام ہیروئن، 25 گرام کلو نازپام بھرے کیپسولز، 360 گرام وزنی آئس بھرے 50 کیپسولز، 500 گرام افیون، 95 گرام آئس بھرا کیپسول شامل ہیں۔
