اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.10 قیمت فروخت : 40.17
  • یورو قیمت خرید: 325.88 قیمت فروخت : 326.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.91 قیمت فروخت : 373.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.05 قیمت فروخت : 186.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.31 قیمت فروخت : 202.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 77.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.70 قیمت فروخت : 914.33
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442800 دس گرام : 379600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405897 دس گرام : 347964
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6342 دس گرام : 5443
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر حکومت کی آئل کمپنیوں کو تیل ذخیرہ رکھنے کی ہدایت

21 Jun 2025
21 Jun 2025

(لاہورنیوز) خطے میں موجودہ سکیورٹی صورتحال، ایران اسرائیل جنگ کے پیش نظر وفاقی حکومت نے آئل کمپنیوں کو تیل ذخیرہ رکھنے کی ہدایت کر دی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے آئل کمپنیوں کو 14 کروڑ لٹرز پٹرول فوری منگوانےکا حکم دیا گیا ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے آئل کمپنیوں کو لکھے گئے خط میں 20 دن کا تیل ذخیرہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اوگرا نے حالیہ علاقائی صورتحال کے سبب تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو تیل کا ذخیرہ یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔پی ایس او حکام کے مطابق حکومتی ہدایات کے بعد پی ایس او نے تقریباً 7 کروڑ لٹرزکا ہنگامی ٹینڈر جاری کیا ہے، تیل بردار جہاز 10 دن کے اندر کراچی پورٹ پہنچے گا۔

پی ایس او حکام کا کہنا ہے کہ 6 جولائی کو پہنچنے والے تقریباً 7 کروڑ لٹرز سے لدے تیل بردار جہاز کو 26 جون کو پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔یکم جولائی تک ملک میں اضافی 14 کروڑ لٹرز تیل موجود ہوگا، صورتحال دیکھتے ہوئے مزید ہنگامی ٹینڈرز جاری کیے جاسکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے