21 Jun 2025
(لاہور نیوز) سی سی ڈی اغوا برائے تاوان سیل نے کارروائی کر کے منشیات و زیادتی کا شکار، گمشدہ و گھر سے بھاگے 6 بچے بازیاب کروا لئے۔
بازیاب کروائے گئے بچوں کو بحفاظت والدین کے سپرد کر دیا گیا، منشیات، زیادتی کا شکار بچوں اور ان کے والدین کی کونسلنگ جاری ہے۔
بازیاب کروائے گئے بچوں کا تعلق لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد و دیگر شہروں سے ہے۔
گمشدہ ،گھر سے بھاگے بچوں کو داتا دربار، ریلوے سٹیشن، بس سٹینڈز سے بازیاب کروایا گیا، سی سی ڈی اغوا برائے تاوان سیل نے مختصر وقت میں 115 گمشدہ بچوں کو بازیاب کروایا۔
