اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.10 قیمت فروخت : 40.17
  • یورو قیمت خرید: 325.88 قیمت فروخت : 326.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.91 قیمت فروخت : 373.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.05 قیمت فروخت : 186.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.31 قیمت فروخت : 202.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 77.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.70 قیمت فروخت : 914.33
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442800 دس گرام : 379600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405897 دس گرام : 347964
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6342 دس گرام : 5443
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

شوگر مافیا بے لگام، لاہور میں چینی کی قیمت 180 روپے فی کلو تک جا پہنچی

21 Jun 2025
21 Jun 2025

(لاہور نیوز) شہر لاہور میں چینی کی قیمتوں نے ایک بار پھر عوام کی جیبوں پر کاری ضرب لگائی ہے۔

ہول سیل اور پرچون مارکیٹ میں چینی کی قیمت 180 روپے فی کلو تک جا پہنچی، جبکہ انتظامی اقدامات کارآمد ثابت نہ ہو سکے۔

ذرائع کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں 50 کلو کا چینی کا تھیلا 8800 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جو فی کلو قیمت 176 روپے بنتی ہے، شوگر ملز سے چینی 168 سے 169 روپے فی کلو کے نرخ پر فراہم کی جا رہی ہے، لیکن یہ کمی صارفین تک نہیں پہنچ رہی۔

چند ہفتے قبل تک پرچون مارکیٹ میں چینی 175 روپے فی کلو میں دستیاب تھی، تاہم اب قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے، اس کے باوجود ضلعی انتظامیہ صرف پرچون دکانوں پر چھاپے مارنے اور ریٹ لسٹ چیک کرنے تک محدود ہے، جبکہ اصل مسئلہ یعنی ہول سیل مارکیٹ میں قیمتوں کے تعین پر کوئی خاص توجہ نہیں دی جا رہی۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ فوری طور پر چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کیلئے مؤثر اقدامات کرے تاکہ مہنگائی کے ستائے عوام کو کچھ ریلیف مل سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے