21 Jun 2025
(لاہور نیوز) رات گئے سی سی ڈی کا دوسرا مبینہ پولیس مقابلہ، ہیئرکے علاقہ میں ایک ملزم مارا گیا۔
سی سی ڈی ذرائع کے مطابق مبینہ پولیس مقابلہ میں مبینہ ملزم وقاص مسیح مارا گیا، سی سی ڈی اہلکار زیر حراست ملزم کو ریکوری کے لئے ہیئر کے علاقہ لے کر گئے۔
مبینہ ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، زیر حراست ملزم وقاص ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔
مبینہ مقابلہ میں ہلاکت ملزم سنگین وارداتوں میں ملوث تھا، ہلاک ملزم کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔
قبل ازیں شیرا کوٹ کے علاقہ میں بھی سی سی ڈی پولیس کے ایک اور مبینہ مقابلہ میں خطرناک ڈکیت گینگ کا سرغنہ ہلاک ہوگیا۔ ملزم کی شناخت علی رضا کے نام سے ہوئی۔
