
20 Jun 2025
(لاہور نیوز) لاہور میں خواتین اور بچوں سے موبائل فون چھیننے والے گروہ سمیت 4 ڈکیتوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق شادباغ پولیس نے واردات کی اطلاع ملنے پر گول باغ کے قریب دونوں ملزمان عمر رضا اور عبدالرحمان کو شادباغ مین روڈ پر کچھ دیر قبل واردات کرنے کے بعد فوری گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شادباغ کے حوالے کر دیا گیا۔
دوسری جانب اسلام پورہ چوکی اکرم پارک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا، ملزمان نے چند روز قبل اسلام پورہ کی ایک گلی میں شہریوں سے نقدی اور موبائل چھینے تھے، ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور نقد رقم برآمد ہوئی ہے جبکہ مقدمات درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔