اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.10 قیمت فروخت : 40.17
  • یورو قیمت خرید: 325.88 قیمت فروخت : 326.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.91 قیمت فروخت : 373.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.05 قیمت فروخت : 186.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.31 قیمت فروخت : 202.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 77.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.70 قیمت فروخت : 914.33
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442800 دس گرام : 379600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405897 دس گرام : 347964
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6342 دس گرام : 5443
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

عوام کو ریلیف اور آئی ایم ایف پروگرام میں توازن برقرار رکھیں گے: بلال اظہر کیانی

20 Jun 2025
20 Jun 2025

(لاہورنیوز) وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے اور آئی ایم ایف پروگرام میں توازن کو برقرار رکھیں گے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں بلال اظہر کیانی نے وفاقی بجٹ پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی، قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹ جلد ایوان میں پیش کی جائیں گی، حکومتی کوششوں سے معیشت مستحکم ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی بہتری کی کوششوں میں ساتھ دینے پر اتحادیوں کے مشکور ہیں، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوئے ہیں، پالیسی ریٹ 22 فیصد سے 11 فیصد پرآ گیا ہے، بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ موجودہ حکومت نےمہنگائی پر قابو پایا ہے، اس تسلسل کو برقرار رکھیں گے، معاشی کارکردگی کی بنیاد پر آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ ہوا ہے، معاشرے کے کمزور طبقے کے لیے بی آئی ایس پی کے بجٹ میں بھی اضافہ کیا گیا ہے, پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔

وزیر مملکت برائے خزانہ نے کہا کہ شہبازشریف کی کوششوں سےمعیشت بہتر ہوئی ہے، انہوں نے ہمیشہ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کی بات کی ہے، 6 لاکھ تک سالانہ آمدن والے شہریوں کو ٹیکس سے استثنیٰ دیا گیا ہے، ٹیکس سلیب کے ذریعے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کی کوشش کی گئی ہے، عوام کو بجٹ میں جو ریلیف دیا جا سکتا تھا وہ دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے