20 Jun 2025
(لاہور نیوز) شہر لاہور میں مویشی چور گروہ متحرک ہو گیا، رواں سال 5 ماہ کے دوران پولیس نے سائیکل چوری کے 80 جبکہ مویشی چوری کرنے کے 465 مقدمات درج کر لئے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق مویشی چوری کی وارداتوں میں صدر 162 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا جبکہ کینٹ میں 132، ماڈل ٹاؤن میں مویشی چوری کی 82 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
اسی طرح اقبال ٹاؤن میں 48، سٹی میں مویشی چوری کے 31 مقدمات درج ہوئے اور سول لائنز ڈویژن میں 5 ماہ کے دوران مویشی چوری کے 10 مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے۔
