(لاہور نیوز) نیب لاہور کی جانب سے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ شیخوپورہ کے افسران و اہلکاروں سے ریکوری، افسران و اہلکاروں کیخلاف کرپشن تحقیقات میں 2 ارب کی ریکوری کی گئی ہے۔
نیب لاہور نے ابتک برآمد شدہ رقم کا چیک سیکرٹری فنانس کے حوالے کیا، افسران و اہلکاروں کیخلاف مبینہ 5 ارب کے جعلی چیکس کی تحقیقات جاری ہیں۔
ڈی جی نیب لاہور غلام صفد شاہ کا کہنا تھا کہ پلی بارگین کے تحت تاحال 2 ارب کی ریکوری ممکن بنائی گئی، پہلی قسط قومی خزانہ کی نظر کر دی گئی، ملزمان کیخلاف شکایات پر ستمبر 2024 میں انکوائری کا آغاز ہوا تھا۔
نیب ٹیم نے انتہائی قلیل مدت میں 2 ارب کی ریکوری ممکن بنائی، نیب لاہور انویسٹی گیشن ٹیم نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، مذکورہ سکینڈل میں دیگر ملزمان کیخلاف تحقیقات جاری ہیں۔
کرپشن کیسز میں ملزمان کی ضبط شدہ جائیدادوں کی فروخت کا سلسلہ شروع ہے، نیب کی اولین ترجیح کرپٹ عناصر سے قومی دولت کی برآمدگی ہے۔
