20 Jun 2025
(لاہور نیوز) طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ قتل کیس میں اہم پیشرفت ہو گئی۔
معروف شخصیت طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے مقدمے میں نامزد امیر معصب نے عبوری ضمانت کیلئے ایڈیشنل سیشن جج اسد حفیظ کی عدالت سے رجوع کیا۔
عدالت نے تفتیش مکمل نہ ہونے پر امیر معصب کی عبوری ضمانت میں 28 جون تک توسیع کر دی۔
عدالت نے ملزم کو شاملِ تفتیش ہونے کا حکم دیا ہے جبکہ پولیس سے آئندہ سماعت پر مقدمے کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا گیا۔
مقدمہ تھانہ اچھرہ پولیس نے درج کر رکھا ہے اور واقعے کی تفتیش جاری ہے۔
