اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.10 قیمت فروخت : 40.17
  • یورو قیمت خرید: 325.88 قیمت فروخت : 326.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.91 قیمت فروخت : 373.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.05 قیمت فروخت : 186.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.31 قیمت فروخت : 202.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 77.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.70 قیمت فروخت : 914.33
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442800 دس گرام : 379600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405897 دس گرام : 347964
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6342 دس گرام : 5443
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیراعظم نے چینی کے معاملے پر اہم اجلاس آج طلب کر لیا

20 Jun 2025
20 Jun 2025

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے چینی کے معاملے پر اجلاس آج طلب کر لیا۔

حکومت نے چینی کے سٹے بازوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے آج اہم اجلاس طلب کیا ہے۔

اجلاس میں چینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے کی روک تھام سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم  نے گزشتہ روز قیمتوں میں مصنوعی اضافے کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن کی منظوری دی تھی، شہباز شریف نے ذخیرہ اندوزوں، مصنوعی اضافے اور کارٹلائزیشن میں ملوث عناصر کیخلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی تھی۔

ذرائع کے مطابق ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر  کے خلاف چھاپے، گرفتاریاں اور دیگر سخت اقدامات کئے جائیں گے جس کیلئے ایف آئی اے، آئی بی، ایف بی آر اور سٹیٹ بینک سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو مکمل اختیارات تفویض کر دیئے گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے