اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.10 قیمت فروخت : 40.17
  • یورو قیمت خرید: 325.88 قیمت فروخت : 326.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.91 قیمت فروخت : 373.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.05 قیمت فروخت : 186.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.31 قیمت فروخت : 202.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 77.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.70 قیمت فروخت : 914.33
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442800 دس گرام : 379600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405897 دس گرام : 347964
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6342 دس گرام : 5443
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئی ایم ایف نے 5 سال پرانی گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دے دی

20 Jun 2025
20 Jun 2025

(لاہور نیوز) آئی ایم ایف نے وزارت تجارت کو 5 سال پرانی گاڑی درآمد کرنے کی اجازت دے دی۔

سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں وزارت تجارت حکام  نے امپورٹ پالیسی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ستمبر 2025ء سے 5 سال پرانی گاڑی درآمد کرنے کی اجازت ہو گی، پانچ سال پرانی گاڑیوں پر 40 فیصد اضافی ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔

حکام کے مطابق انفرادی یا کمرشل استعمال کیلئے 3 سال پرانی گاڑی منگوانے کی پابندی ختم کر دی گئی، مالی سال 2027 کے بعد 7 سال تک پرانی گاڑی بھی درآمد کرانے کی اجازت ہو گی، مالی سال 2027 سے ہر سال اضافی ڈیوٹی میں بتدریج 10 فیصد کمی کی جائے گی۔

حکام  نے یہ بھی بتایا کہ مالی سال 2027 کے بعد درآمدی گاڑیوں پر اضافی ڈیوٹی ختم اور نارمل ڈیوٹی رہے گی، بیگج میں لائی جانے والی گاڑی پر اضافی 40 فیصد ڈیوٹی عائد نہیں ہو گی، بیگج میں لانے والی گاڑی کی سہولت حاصل کرنے کیلئے 7 سو دن اوورسیز لِمٹ ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے