اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

عوام کو مہنگائی سے جزوی ریلیف، مرغی اور انڈے سستے، سبزی و پھل مہنگے

20 Jun 2025
20 Jun 2025

(لاہور نیوز) برائلر گوشت کی قیمت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، تاہم سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافے نے مہنگائی سے ستائے عوام کو مکمل ریلیف نہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق زندہ برائلر کی سپلائی طلب کے مقابلے میں بہتر ہونے کے باعث اس کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی واقع ہوئی ہے، زندہ برائلر کی ہول سیل قیمت 284 روپے اور پرچون ریٹ 298 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ تیار برائلر گوشت کی فی کلو قیمت 21 روپے کی کمی کے بعد 432 روپے ہو گئی ہے۔

فارمی انڈوں کی قیمتوں میں بھی 23 روپے فی درجن کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 264 روپے فی درجن مقرر ہوئی ہے، مارکیٹ ذرائع کے مطابق انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 800 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق عوام کو سبزی اور پھلوں کی قیمتوں میں کوئی خاص ریلیف نہیں ملا، ادرک 680 روپے، لہسن 350 روپے، سبز مرچ 160 روپے اور لیموں 500 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں، اسی طرح میتھی 160، بینگن 120 اور اروی 200 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔

پھلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ برقرار ہے، کیلا (درجہ اول) 230 اور (درجہ دوم) 180 روپے فی درجن، آڑو 320، جامن 450، آم سندھڑی 280 اور خربوزہ 120 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے