اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

گرمی سے ستائے شہریوں کیلئے آج سے 23 جون تک بارش کی نوید

20 Jun 2025
20 Jun 2025

(لاہور نیوز) گرمی سے ستائے شہریوں کیلئے بارش کی نوید آ گئی، آج سے 23 جون تک بارشوں کا امکان ہے۔

صوبائی دارالحکومت میں گرمی کی لہر بدستور برقرار ہے اور صبح سویرے سے ہی حبس کی شدت نے شہریوں کو بے حال کر دیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے درمیان فرق کم ہونے لگا ہے جس کے باعث نہ صرف دن بلکہ راتیں بھی شدید گرم محسوس کی جا رہی ہیں۔

شدید گرمی اور حبس کے پیش نظر ماہرین نے شہریوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دھوپ سے بچاؤ اور زیادہ سے زیادہ پانی اور مشروبات کا استعمال کریں تاکہ ہیٹ سٹروک اور پانی کی کمی جیسے مسائل سے بچا جا سکے۔

گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ آج سے 23 جون تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت صوبے کے کئی حصوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا، جو موسم کو معتدل کرنے میں مدد دے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ درجہ حرارت میں کچھ حد تک کمی لائے گا، تاہم شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے