19 Jun 2025
(لاہور نیوز) نواب ٹاؤن کے علاقے میں پولیس اہلکار نے شہری کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
موٹر سائیکل کو اوورٹیک کرنے پر تھانہ نواب ٹاؤن انویسٹی گیشن ونگ میں تعینات اے ایس آئی شوکت نے اصغر کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا، اے ایس آئی نے شہری پر اسکے کمسن بیٹے کی موجودگی میں اسے تشدد کیا اور کپڑے بھی پھاڑ دیئے۔
متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ اہلکار سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا رہا جبکہ قریبی دکانداروں نے اس کی جان بچائی۔
