19 Jun 2025
(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر شہریوں نے واسا کے دو ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس حکام کے مطابق لنگڑا پھاٹک کے قریب واسا ملازمین سیوریج لائن پر کام کر رہے تھے، اسی اثناء میں کیبل کی تار ٹوٹنے سے عامر نامی شخص طیش میں آ گیا۔
پولیس کے مطابق عامر نے اپنے دیگر ساتھیوں کو بلا کر واسا ملازمین پر حملہ کر دیا، انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہو گئے۔
متاثرہ ملازمین نے مقامی تھانے میں اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کرنے والے ملزمان کو جلد پکڑ لیا جائے گا۔
