اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی اے کا صارفین کیلئے مفت پیکج، 200 خواتین کو موبائل فون دینے کا اعلان

19 Jun 2025
19 Jun 2025

(لاہور نیوز) 20 کروڑ موبائل صارفین کا سنگ میل عبور کرنے پر پی ٹی اے کی جانب سے موبائل صارفین کے لئے مفت پیکج اور 200 خواتین کو موبائل فون مفت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پی ٹی اے نے ملک بھر میں موبائل صارفین کی تعداد 20 کروڑ تک پہنچنے پر تقریب کا انعقاد کیا، چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمن نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد 20 کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔

پی ٹی اے  کی جانب سے موبائل صارفین کے لئے پیکج کا اعلان کیا گیا، چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ بیس جون کو 24 گھنٹے کے لئے 2 جی بی ڈیٹا مفت فراہم کیاجائے گا، اس کے علاوہ صارفین کو 20 جون کو 200 آن نیٹ بلکل مفت مہیا کئے جائیں گے، انہوں نے بتایا کہ بیس کروڑ کی سطح عبور کرنے پر تمام صارفین کو پیکج دیا جارہا ہے۔ 

200 موبائل فون مفت دینے کے لیے قرعہ اندازی بھی کی گئی، کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے 200 موبائل فون جیتنے والی خواتین کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ۔ چیئرمین پی ٹی اے اور وزیر آئی ٹی نے قرعہ اندازی کے ذریعے ناموں کا اعلان کیا۔

چیئرمین پی ٹی اے کے مطابق ملک میں 80.30 فیصد علاقوں موبائل سروس کی سہولت موجود ہے، براڈ بینڈ سبسکرائبرز کی تعداد 14 کروڑ 30 لاکھ سے زائد ہے، فکسڈ ٹیلی فون سبسکرائبرز کی تعداد 30 لاکھ سے زائد  ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پی ٹی اے کی اس کامیابی سے سب کو خوشی ہوئی ہے، پاکستان میں ٹیلی کام اور آئی ٹی انڈسٹری کو در پیش چیلنجز کا علم ہے، سپیکٹرم کی نیلامی کو وقت پر کرنے کے لیے محنت کر رہے ہیں، ڈیجیٹل اکانومی کی بنیاد ہی کنیکٹوٹی ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ 20 جون کو 2 جی بی ڈیٹا سب اسبسکرائبرز کو مفت فراہم کیا جائے گا، ایچ ای سی کی متعدد جامعات میں فری وائی فائی کی سروسز فراہم کی جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے