اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

نان فائلرز کیلئے پراپرٹی خرید و فروخت پر بلند ترین ودہولڈنگ ٹیکس عائد

19 Jun 2025
19 Jun 2025

(لاہورنیوز) نان فائلرز کیلئے پراپرٹی خرید و فروخت کرنے پر تاریخ کا بلند ترین ودہولڈنگ ٹیکس عائد کردیا گیا۔

ایف بی آر حکام کے مطابق 10 کروڑ روپے کی پراپرٹی فروخت کرنے پر 9.5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد ہوگا، 10 کروڑ روپے کی پراپرٹی فروخت کرنے پر ودہولڈنگ ٹیکس 8 سے بڑھا کر 9.5 فیصد کیا گیا،  10 کروڑ روپے سے کم کی پراپرٹی فروخت کرنے پر 8.5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس ہوگا۔

حکام کا کہنا تھا کہ 5 کروڑ روپے سے کم کی پراپرٹی فروخت کرنے پر 7.5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس ہوگا، نئے فنانس بل 2025 میں نان فائلرز کیلئے انتہائی سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں، فنانس بل میں نان فائلرز کے پراپرٹی خریدنے پر ٹیکس کم کیا گیا ہے، پراپرٹی خریدنے پر جو ٹیکس کم ہوا وہ پراپرٹی فروخت کرنے والے پر منتقل کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ فاٹا، پاٹا کیلئے سیلز ٹیکس کے علاوہ باقی تمام ٹیکس چھوٹ کو مزید ایک سال بڑھا دیا گیا،سپیشل اکنامک زونز کیساتھ سپیشل ٹیکنالوجی زونز کیلئے بھی تمام ٹیکس چھوٹ ختم کئے، آئی ایم ایف کے سامنے ہاتھ بندھے ہیں ٹیکس چھوٹ ممکن نہیں۔

چیئرمین ایف بی آر پبلک فنانس مینجمنٹ ایکٹ میں ترامیم کیلئے تجویز کی سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے مخالفت کردی ، کمیٹی کا کہنا تھا کہ تمام سرکاری ملکیتی اداروں کے ریونیو فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈ میں منتقل ہونے چاہیے۔کمیٹی نے اجلاس میں یہ تجاویز بھی دیں کہ ان اداروں کو ریونیو جمع کر کے اپنے ہی پاس رکھنے کا اختیار نہیں دیا جا سکتا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے