19 Jun 2025
(لاہور نیوز) کاہنہ ڈیفنس روڈ پرتیز رفتار مزدا الٹ گیا، ٹریفک حادثے میں ڈرائیور سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں میں 20 سالہ مزمل، 21 سالہ علی رضا اور 24 سالہ ابوسفیان شامل ہیں، حادثے میں زخمی 2 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
حادثے کے ایک زخمی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر ڈاکٹروں کے مطابق اسکی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
