19 Jun 2025
(لاہور نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر کے تھیٹرز محرم الحرام میں بند رہیں گے، اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
پنجاب کونسل آف دی آرٹس نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ یکم محرم الحرام سے تیرہ محرم الحرام تک لاہور سمیت پنجاب بھر کے تھیٹر ہالز بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کوئی ادبی و ثقافتی تقریب کا انعقاد بھی نہیں کیا جائے گا۔

