اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

فیلڈ مارشل امریکہ سے بہت سی مثبت چیزیں لے کر آ رہے ہیں: فیصل واوڈا

19 Jun 2025
19 Jun 2025

(لاہور نیوز) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل امریکہ سے پاکستان کیلئے بہت سی مثبت چیزیں لے کر آ رہے ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل کو بہت زیادہ پروٹوکول ملا، اس طرح دنیا کے کسی سپہ سالار کو مدعو نہیں کیا گیا، صدر ٹرمپ دنیاوی لحاظ سے سب سے طاقتور آدمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے چیف عام نہیں بلکہ جیتے ہوئے چیف تھے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کوئی ڈو مور نہیں کہہ سکتا، ہم بیک بنچر نہیں ون ٹو ون آکر بیٹھے ہیں، فیلڈ مارشل پاکستان کے لیے بہت سی مثبت چیزیں لے کر آرہے ہیں۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ یہ بہت بڑا معرکہ ہے، آرمی چیف کی بدولت ہم دنیا کے ٹاپ فورم پر کھڑے ہو گئے ہیں، وہ شخص پاکستان کو ایسے سٹیج پر  لے آیا جہاں دنیا ہماری بات سن رہی ہے تو ہمیں اور کیا چاہیے، معیشت کو اٹھا رہا ہے۔

سینیٹر فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ مودی کو تباہ و برباد کر دیا، اس سے زیادہ فوجی سربراہ سے آپ کیا توقع کر سکتے ہیں، اس سے زیادہ نہ کوئی سپہ سالار پر فارم کر سکتا ہے اور نہ کبھی کر سکے گا ہماری ذمہ داری ہے کہ فیلڈ مارشل کو سراہیں تاہم پوری قوم پیچھے کھڑی ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے