اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

خلع کے بعد بیوی کا قتل: سزائے موت پانے والے مجرم وسیم کی اپیل مسترد

19 Jun 2025
19 Jun 2025

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سرگودھا میں خلع کے دو روز بعد بیوی کے قتل میں سزائے موت پانے والے مجرم وسیم عباس کی اپیل مسترد کر دی۔

جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ  نے فیصلہ سنا دیا جس میں کہا گیا ہے کہ مجرم وسیم عباس  نے 2020 میں سرگودھا میں اپنی سابقہ بیوی شہناز اختر کو اس وقت فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جب وہ فیملی کورٹ سے خلع حاصل کر چکی تھیں، مقدمے میں پولیس تفتیش، میڈیکل رپورٹ اور شواہد کی روشنی میں مجرم کو قصور وار ٹھہرایا گیا تھا۔

عدالت میں سماعت کے دوران ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل عبدالصمد  نے مجرم کی سزائے موت کے خلاف اپیل کی مخالفت کی اور مؤقف اختیار کیا کہ تمام شواہد مجرم کے خلاف ہیں اس لئے سزا برقرار رکھی جائے۔

دوسری جانب وکیل صفائی نے اپیل کی حمایت میں دلائل دیئے تاہم عدالت ان دلائل سے مطمئن نہ ہوئی اور اپیل کو خارج کرتے ہوئے سزائے موت برقرار رکھنے کا حکم جاری کر دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے