اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 390000 دس گرام : 334400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 357497 دس گرام : 306531
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4541 دس گرام : 3897
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کاہنہ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کا دہرا قتل، مقدمہ درج

18 Jun 2025
18 Jun 2025

(لاہور نیوز) نواحی علاقے کاہنہ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے دہرے قتل کا مقدمہ درج ،مقدمہ 4نامزد اور 3سے 4 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے جن پر قتل سمیت دیگر سنگین دفعات لگائی گئی ہیں۔

پولیس اور ایف آئی آر کے مطابق مقتول پیر محمد ایک معذور شخص تھا جس نے تقریباً دو ماہ قبل نفیسہ بی بی سے پسند کی شادی کی تھی۔ شادی کے بعد دونوں کاہنہ کے علاقے نور پارک میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھے۔

ایف آئی آر میں بیان کیا گیا ہے کہ مقتولہ کے والد غلام صدیق اور دیگر قریبی رشتہ داروں کو پسند کی شادی پر شدید رنج تھا جس کے نتیجے میں انہوں نے مبینہ طور پر اس سنگین واردات کو انجام دیا۔

مقدمے میں غلام صدیق، صدیق اللہ، مجیب اللہ اور شریف اللہ کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ دیگر 3 سے 4 نامعلوم ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پیر محمد اور اس کی اہلیہ نفیسہ بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کا پوسٹمارٹم جاری ہے جس کے بعد انہیں ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے