اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.47 قیمت فروخت : 39.54
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.55 قیمت فروخت : 282.05
  • یورو قیمت خرید: 328.61 قیمت فروخت : 329.19
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.78 قیمت فروخت : 379.45
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.84 قیمت فروخت : 184.16
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.93 قیمت فروخت : 204.29
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.04 قیمت فروخت : 75.18
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.66 قیمت فروخت : 76.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 922.18 قیمت فروخت : 923.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 376400 دس گرام : 322700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 345031 دس گرام : 295806
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4317 دس گرام : 3705
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

صوبائی بجٹ میں سپیشل ایجوکیشن کے لیے 5 ارب روپے مختص

18 Jun 2025
18 Jun 2025

(ویب ڈیسک) پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں محکمہ خصوصی تعلیم کیلئے 5 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

پہلے سے جاری منصوبوں کیلئے 1ارب 8 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے جبکہ نئے منصوبوں کیلئے 3 ارب 91 کروڑ روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے،عام نئے منصوبوں کیلئے16کروڑ90لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ کےنئے اقدامات کیلئے3 ارب 75کروڑ روپے رکھے گئے ،گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹرواہگہ ٹاؤن کی بلڈنگ کی تعمیر کیلئے 1 کروڑ60 لاکھ کا بجٹ مختص کیا گیا ۔

 کپیسٹی بلڈنگ ڈائریکٹوریٹ آف سپیشل ایجوکیشن گارڈن ٹاؤن کیلئے  4کروڑمختص کیے گئے ہیں، گورنمنٹ پرائمری سکول فارسپیشل نیڈ رائیونڈ بلڈنگ کی تعمیرکیلئے 4 کروڑ جبکہ کلاس رومزمیں سی سی ٹی کیمروں کی تنصیب کیلئے21 کروڑ 30لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب خود مختار پروگرام و سکلز ایجوکیشن کیلئے 15 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے