
18 Jun 2025
(لاہور نیوز) شہر لاہور کو اسلحے سے پاک اور شہریوں کی جان و مال کو محفوظ بنانے کیلئے پولیس کی جانب سے ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں۔
ایس پی ڈولفن کے مطابق مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ میں ملوث 26 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان میں ریحان، سعد، سرور، علی سمیت دیگر شامل ہیں جنہیں اسلحہ سمیت متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ملزمان کے قبضے سے 18 پستول، 8 رائفلیں، درجنوں گولیاں اور میگزینز برآمد کر لئے گئے۔
ایس پی ڈولفن کا کہنا ہے کہ ڈولفن سکواڈ شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لئے سرگرم عمل ہے اور شہر میں قانون شکن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے۔