اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 390000 دس گرام : 334400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 357497 دس گرام : 306531
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4541 دس گرام : 3897
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پی پی 145: سمیع اللہ خان کے انتخابی نتائج کو چیلنج کرنے کی درخواست خارج

18 Jun 2025
18 Jun 2025

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے حلقہ پی پی 145 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سمیع اللہ خان کے خلاف انتخابی نتائج کو چیلنج کرنے کی درخواست خارج کر دی۔

درخواست پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما یاسر گیلانی کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس سلطان تنویر احمد نے آٹھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں درخواست کو قانونی تقاضے پورے نہ کرنے کی بنیاد پر مسترد کر دیا گیا۔

فیصلے کے مطابق درخواست اوتھ کمشنر سے تصدیق شدہ نہیں تھی، اسے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 4 کے تحت دائر نہیں کیا گیا، درخواست دائر کرتے وقت سیکشن 142 اور 143 پر بھی عمل نہیں کیا گیا۔

عدالت نے سپریم کورٹ کے اس نوعیت کے کئی فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے قرار دیا کہ یہ درخواست تکنیکی بنیادوں پر قابلِ سماعت نہیں۔

درخواست گزار کی جانب سے یہ مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پی پی 145 کے 17 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کو فارم 45 کے مطابق درست کیا جائے، یاسر گیلانی نے ان پولنگ سٹیشنز کے فارم 45 کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی تھی۔

تاہم عدالت نے ان تمام نکات پر غور کے بعد قرار دیا کہ چونکہ درخواست قانونی دائرہ کار کے مطابق داخل نہیں کی گئی اس لئے اسے الیکشن ایکٹ کے سیکشن 145 کے تحت خارج کیا جاتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے