
(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے شیر پاؤ پل پر تقاریر و جلاؤ گھیراؤ سمیت 3 مقدمات کی کوٹ لکھپت جیل لاہور میں سماعت کی، عدالت نے مزید سماعت 19 جون تک ملتوی کر دی۔
عدالت میں ملزموں کے وکلاء نے پانچ گواہوں سے بیانات پر جرح مکمل کی، یاد رہے کہ کیس میں 50 سے زائد گواہوں کی شہادت قلمبند ہو چکی ہے۔
نیشنل پارک گلبرگ میں کنٹینر اور گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں گواہ پیش ہوئے، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر زیر حراست رہنماؤں کی جیل میں حاضری مکمل کی گئی، مقدمات کے بر ضمانت ملزمان حاضری کیلئے پیش ہوئے۔
زیر حراست رہنماؤں میں شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ ، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید بھی شامل ہیں، ملزمان کیخلاف بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے کے الزام میں پولیس نے مقدمات درج کر رکھے ہیں۔