
17 Jun 2025
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت سے متعلق ترمیمی ججز روسٹر جاری کر دیا گیا، چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد 7واں ترمیمی ججز روسٹر جاری کیا گیا ہے۔
جسٹس عابد عزیز شیخ 19 سے 21 جون تک ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں سماعت کریں گے، جسٹس عابد عزیز شیخ 23 جون سے پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے، جسٹس صداقت علی خان 25 اور 26 جون کو پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے۔
جسٹس شہرام سرور چوہدری 19 اور 20 جون، جسٹس محمد امجد رفیق 19 اور 20 جون جبکہ جسٹس اسجد جاوید گھرال 24 جون کو پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے، جسٹس محمد امجد رفیق 25 سے 27 جون تک بھی پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کریں گے۔