(لاہور نیوز) پی ٹی آئی کے بانی نے اپنی رہائی کیلئے نئی احتجاجی تحریک چلانے کا پلان ملتوی کر دیا، بانی نے عالمی حالات کے باعث اپنی رہائی کی تحریک چلانے کا فیصلہ ملتوی کیا۔
یہ بات پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی بہن نورین نیازی اور عظمیٰ خان نے اپنے بھائی کے ساتھ اڈیالہ جیل میں آج ملاقات کے بعد خود بتائی، نورین نیازی اور عظمیٰ خان نے آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔
جیل کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں نورین نیازی نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے "احتجاجی تحریک" عالمی حالات کی وجہ سے مؤخر کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو عالمی حالات کے بارے معلومات ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت متحد ہونا چاہیے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا اسرائیل کے بارے میں کیا مؤقف ہے یہ ساری دنیا جانتی ہے۔
