اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

قومی اسمبلی اور سینٹ کمیٹیوں سے سولر پینل پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی تجویز مسترد

17 Jun 2025
17 Jun 2025

(لاہور نیوز) قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے سولر پینل پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز کی سخت مخالفت کر دی۔

وفاقی دارالحکومت میں سید نوید قمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں پیش کیے گئے بجٹ کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں قائمہ کمٹی برائے خزانہ نے سولر پینل پر سیلز مسترد کرتے ہوئے سولر پینل پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز کی سخت مخالفت کر دی، چیئرمین کمیٹی قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمنٹ کی تمام جماعتیں سولر پینل پر سیلز ٹیکس لگانے کے خلاف ہیں۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کمیٹی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ قائمہ کمیٹی کی کچھ تجاویز نوٹ کر لی گئی ہیں،  نوید قمر کا کہنا تھا کہ کمیٹی نے متفقہ طور پر سولر پینل پر سیلز ٹیکس لگانے پر ایف بی آر کی تجویز مسترد کی ہے۔

دوسری جانب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے بھی سولر پینل پر سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے