
17 Jun 2025
(ویب ڈیسک) اگلے مالی سال میں ڈیڑھ ارب کے ای چالانز کا ہدف دیا گیا ہے۔
ای چالانز کی مد میں رواں سال کی نسبت 52 کروڑ اضافی وصول کرنا ہونگے، اگلے مالی سال کیلئے95 کروڑ سے بڑھا کر1ارب 47 کروڑ کا ہدف دیا گیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق پنجاب ہائی ویز پٹرول( پی ایچ پی) کو اگلے مالی سال میں ڈیڑھ ارب کے ای چالانز کا ہدف دیا گیا جبکہ ٹریفک فائنز کی مد میں 11ارب 20 کروڑ وصول کرنا ہونگے۔
ڈرائیونگ لائسنسز فیس کی مد میں 14ارب 50کروڑ کا ہدف دیا گیا، پولیس کو ساڑھے 30 ارب کی وصولیاں کرکے خزانے میں جمع کروانا ہونگی، اگلے مالی سال کے بجٹ میں تخمینہ ہدف پولیس کو جاری کردیا گیا۔