اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.47 قیمت فروخت : 39.54
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.55 قیمت فروخت : 282.05
  • یورو قیمت خرید: 328.61 قیمت فروخت : 329.19
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.78 قیمت فروخت : 379.45
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.84 قیمت فروخت : 184.16
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.93 قیمت فروخت : 204.29
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.04 قیمت فروخت : 75.18
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.66 قیمت فروخت : 76.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 922.18 قیمت فروخت : 923.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 376400 دس گرام : 322700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 345031 دس گرام : 295806
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4317 دس گرام : 3705
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے مسافروں کو لاکھوں روپے جرمانہ

17 Jun 2025
17 Jun 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان ریلویز نے بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے سیکڑوں مسافروں کو پکڑ کر لاکھوں روپے جرمانے اور کرایہ وصول کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ کی ہدایت پر کمرشل افسران نے بغیر ٹکٹ مسافروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔

چیف کمرشل منیجر علی رضوان رضوی اور ڈپٹی سی سی ایم کامران سعید کی سربراہی میں ہیڈ کوارٹر گروپ نے کارروائی کرتے ہوئے ملتان ڈویژن کی مختلف ٹرینوں میں چھاپوں کے دوران بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے 154 مسافروں کو پکڑ لیا۔

بغیر ٹکٹ مسافروں سے کرایہ سمیت بھاری جرمانوں کی وصولی کی گئی۔ ریلوے انتظامیہ نے مجموعی طور پر جرمانہ اور کرایہ کی مد میں 2لاکھ 52ہزار760 روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کروا دیے۔

سی ای او اور سی سی ایم نے بغیر ٹکٹ مسافروں اور غفلت برتنے والے عملے سے سختی سے نمٹنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ بغیر ٹکٹ مسافروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے جائیں گے۔

سی ای او ریلوے عامر بلوچ کے مطابق ان کو روزانہ درجنوں شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ مختلف ٹرینوں میں سیکڑوں افراد بغیر ٹکٹ سفر کرتے ہیں اور ریلوے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے جس پر یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles