اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.47 قیمت فروخت : 39.54
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.55 قیمت فروخت : 282.05
  • یورو قیمت خرید: 328.61 قیمت فروخت : 329.19
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.78 قیمت فروخت : 379.45
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.84 قیمت فروخت : 184.16
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.93 قیمت فروخت : 204.29
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.04 قیمت فروخت : 75.18
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.66 قیمت فروخت : 76.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 922.18 قیمت فروخت : 923.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 376400 دس گرام : 322700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 345031 دس گرام : 295806
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4317 دس گرام : 3705
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شدید گرمی کی لہر جمعرات کے روز بھی برقرار رہنے کا امکان

11 Jun 2025
11 Jun 2025

(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات نے موجودہ شدید گرمی کی لہر جمعرات کے روز بھی لاہور سمیت ملک بھر میں برقرار رہنے کا امکان ظاہر کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں، وسطی، بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی علاقوں بالائی وسطی سندھ جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے عوام الناس کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ صبح 11 سے شام4 بجے کے دوران براہ راست سورج کی روشنی سے گریز کریں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے، بعد ازدوپہر میدانی علاقوں میں تیز، گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

شام، رات کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا، آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بھکر، جیکب آباد میں 49، سبی، نورپور تھل، سرگودھا، گوجرانوالہ، حافظ آباد میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ گیا۔

اٹک، شیخوپورہ، منڈی بہاؤالدین، جہلم، جوہرآباد، بہاولنگر، قصور، منگلا، سیالکوٹ، لیہ، بنوں اور ڈی آئی خان میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے