
11 Jun 2025
(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں گرمی کی لہر برقرار، سورج سوا نیزے پر آگیا، شہری گرمی سے نڈھال ہو چکے ہیں۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ لاہور کا آج کم سے کم درجہ حرارت 31 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق ہوا کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 25 فیصد تک جا پہنچا ہے۔
پنجاب میں گرمی کی صورتحال 13 جون تک برقرار رہے گی، پی ڈی ایم اے کی جانب سے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جس میں شہریوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔