اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.47 قیمت فروخت : 39.54
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.55 قیمت فروخت : 282.05
  • یورو قیمت خرید: 328.61 قیمت فروخت : 329.19
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.78 قیمت فروخت : 379.45
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.84 قیمت فروخت : 184.16
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.93 قیمت فروخت : 204.29
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.04 قیمت فروخت : 75.18
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.66 قیمت فروخت : 76.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 922.18 قیمت فروخت : 923.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 376400 دس گرام : 322700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 345031 دس گرام : 295806
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4317 دس گرام : 3705
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان اور روس میں دوستی کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے: صدر مملکت

10 Jun 2025
10 Jun 2025

(لاہور نیوز) صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان دوستی کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے۔

روس کے 35 ویں قومی دن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا کہ 35 ویں یوم روس پر صدر ولادیمیر پوٹن، روسی سفیر اور روس کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان روس کے ساتھ قومی دن کی خوشیوں میں شریک ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاک روس تعلقات باہمی احترام، تعاون اور مختلف شعبوں میں مشترکہ مفادات کی بنیاد پر گزشتہ برسوں میں بہتر ہوئے ہیں، حال ہی میں دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح روابط بڑھے ہیں، اعلیٰ سطحی روابط نے پاکستان اور روس کے درمیان گہرے تعلق اور تفہیم کی بنیاد رکھی ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور روس علاقائی اور عالمی پلیٹ فارمز پر بھی قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں، پاکستان روس کو ایک اہم عالمی طاقت سمجھتا ہے، روس یوریشین خطے میں علاقائی امن و استحکام یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی ماسکو میں روسی وزیر خارجہ کے ساتھ ایک انتہائی امید افزا ملاقات ہوئی، ملاقات میں فریقین نے خطے میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ ہمارے پاس تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور عوامی روابط میں شراکت داری کو وسعت دینے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ آئیے ہم پاکستان اور روس کے درمیان تفہیم اور تعاون بڑھانے کے عزم کی تجدید کریں، پاکستان روس دوستی زندہ باد۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے