
05 Jun 2025
(لاہور نیوز) سوئی سدرن گیس کی جانب سے عید الاضٰحی کے موقع پر گیس کی فراہمی کے اوقاتِ کار جاری کر دیے گئے۔
سوئی سدرن گیس نے گھریلو اور تجارتی صارفین کیلئے شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق جمعہ 6 جون کو گیس کی بندش رات 12 بجے ہو گی، عید کے پہلے دن ہفتہ 7 جون گیس کی فراہمی صبح 5 بجے بحال ہو گی، عید کے پہلے دن 5 بجے کے بعد گیس کی بندش نہیں ہو گی، اس کے علاوہ عید کے دوسرے دن اتوار 8 جون کو سارا دن گیس کی بندش نہیں ہو گی۔
جاری کردہ شیڈول میں کہا گیا ہے کہ عید کے تیسرے دن 9 جون کو رات 12 بجے تک تما دن گیس کی فراہمی بحال رہے گی، منگل 10 جون سے پرانے شیڈول کے مطابق گیس کی فراہمی کے اوقات کار بحال ہو جائیں گے۔