اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان ریلوے کا عید الاضحیٰ پر مسافروں کیلئے خصوصی ریلیف کا اعلان

04 Jun 2025
04 Jun 2025

(لاہورنیوز) پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر عوام کے لیے ریلیف فراہم کر دیا۔

ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور سے جاری اعلامیے کے مطابق مسافروں کو سفری اخراجات میں کمی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے خصوصی ریلیف دیا گیا ہے۔اس ریلیف کے تحت عید کے پہلے، دوسرے اور تیسرے دن سفر کرنے والے تمام مسافروں کو کرایوں میں 20 فیصد رعایت دی جائے گی۔

یہ رعایت پاکستان ریلوے کی تمام ٹرینوں اور تمام کلاسز کے لیے مؤثر ہوگی، اکانومی کلاس سے لے کر اے سی بزنس کلاس تک تمام مسافر اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔تاہم یہ رعایت صرف اُن افراد کے لیے ہوگی جو کرنٹ بکنگ کے ذریعے ٹکٹ حاصل کریں گے، ایڈوانس یا پہلے سے بُک کیے گئے ٹکٹوں پر یہ رعایت لاگو نہیں ہوگی، اس کے علاوہ یہ سہولت عید کے لیے مخصوص سپیشل ٹرینوں پر دستیاب نہیں ہوگی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد عید کے موقع پر عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت دینا اور ان کے سفر کو آسان اور سستا بنانا ہے۔یہ اقدام وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر ریلوے کی خصوصی ہدایات پر کیا گیا ہے تاکہ عید کے دنوں میں لوگ اپنے پیاروں سے ملنے کے لیے آسانی سے سفر کر سکیں اور مالی بوجھ کم ہو۔یہ اقدام ریلوے کی جانب سے عوام دوستی کی ایک اور مثال ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ مسافر اس سہولت سے بھرپورفائدہ اٹھائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے