03 Jun 2025
(لاہور نیوز) سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر مہنگا ہو کر 3357 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا، ایک تولہ سونا 1000 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 54 ہزار 100 روپے کا ہو گیا۔
اسی طرح دس گرام سونا 857 روپے مہنگاہو کر 3 لاکھ 3 ہزار 583 روپے کا ہو گیا جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 130 روپے اضافے سے 3586 روپے پر پہنچ گئی۔
