03 Jun 2025
(لاہور نیوز) رواں مالی سال 2024-25 کے 10 ماہ (جولائی تا اپریل)کے دوران آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد سے زائد اضافے کے ساتھ 3 ارب 14کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں۔
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کو پیش کردہ تحریری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں آئی ٹی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 19 فیصد جب کہ آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافہ ہوا ہے، جولائی سے اپریل تک آئی ٹی برآمدات 3 ارب 14 کروڑ ڈالر سے زائد رہیں۔
وزارت آئی ٹی کے مطابق اس دوران پاکستان میں آئی ٹی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 19 فیصد اضافہ ہوا۔ سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے ساتھ رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی، اس بارے میں ترجمان وزارت آئی ٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کی برآمدات تمام خدمات میں سب سے زیادہ ہیں۔
