(لاہور نیوز) شہر میں عیدالاضحیٰ سے قبل مہنگائی کا نیا طوفان آ گیا، برائلر گوشت، سبز مصالحوں، سبزیوں اور پھلوں کے دام بے قابو ہو گئے۔
سرکاری ریٹ لسٹ میں زندہ برائلر کی قیمت 5 روپے بڑھا کر سپلائی ریٹ 364 روپے فی کلو مقرر، پرچون بازاروں کیلئے زندہ برائلر کے دام 378 روپے فی کلو ہو گئے، بلیک مافیا دکانوں پر زندہ برائلر 400 روپے فی کلو سپلائی کرنے لگا۔
بلیک میں سپلائی سے برائلر گوشت کا ریٹ 560 سے 580 روپے فی کلو تک جا پہنچا، انڈوں کے دام بھی ایک روپیہ مزید بڑھا کر 312 روپے درجن مقرر، مارکیٹ میں ایک انڈہ 30 روپے کا شہریوں کو بیچا جا رہا ہے۔
مارکیٹ کمیٹی نے ریٹ لسٹ میں 3 سبزیوں کے نرخ بھی بڑھا دیئے، درجہ اول خشک پیاز 60 روپے، ٹماٹر 50 روپے فی کلو فروخت ہونے لگے، بازاروں میں لہسن 350 ، ادرک 750 اور سبز مرچ 150 روپے فی کلو بک رہی ہے، لیموں دیسی 550 ، پھول گوبھی 200 ، شلجم 90 اور شملہ مرچ 250 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔
سرکاری ریٹ لسٹ میں 2 پھل مہنگے کر دیئے گئے، بازاروں میں فالسہ 380 اور تربوز درجہ اول 70 روپے فی کلو تک بک رہا ہے۔
