اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آسٹریلیا کی وائٹ بال ٹیم آئندہ برس پاکستان کا دورہ کرے گی: ٹوڈ گرین برگ

03 Jun 2025
03 Jun 2025

(لاہور نیوز) کرکٹ آسٹریلیا کے نئے سی ای او ٹوڈ گرین برگ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کی وائٹ بال ٹیم آئندہ برس پاکستان کا دورہ کرے گی۔

کرکٹ آسٹریلیا کے نئے سی ای او ٹوڈ گرین برگ نے آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ برس کے اوائل میں آسٹریلیا نے وائٹ بال سیریز کے لئے پاکستان کا دورہ کرنا ہے، میرے خیال میں یہ ایک مرتبہ پھر پاکستان کا اچھا دورہ ہو گا، پاکستان کے خلاف سیریز ہمارے شیڈول کا ایک اہم حصہ ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ریڈ بال اور وائٹ بال سیریز کے لئے پاکستان آسٹریلیا کی آپس میں اچھی بات چیت رہی ہے، ہمیں مزید سیریز کے لیے مواقع تلاش کرنا ہیں جو یقینی طور پر ہم کریں گے، ہم پاکستان میں سیریز کھیلنا چاہیں گے، 2022 میں طویل عرصہ قبل آسٹریلیا نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

ٹوڈ گرین برگ نے کہا ہے کہ 2022 میں دورہ بہت شاندار رہا تھا، آسٹریلیا ٹیم کا اچھا استقبال ہوا، اس طرح کی سیریز مزید ہوتی ہیں تو بہت اچھا ہو گا، ہم بگ بیش لیگ میں زیادہ سے زیادہ پاکستان کے کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہیں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے نئے سی ای او نے کہا ہے کہ پاکستان کے کھلاڑیوں کی کمیونٹی میں بہت مقبولیت ہے اس میں کوئی شک نہیں، ہماری کوشش ہے کہ پوری دنیا سے بی بی ایل کے لئے کھلاڑیوں کی توجہ حاصل کریں، اگر پاکستان کے سرکردہ کھلاڑی آتے ہیں تو یقینی طور پر وہ یہاں لطف اندوز ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ سرکردہ کھلاڑیوں کی وجہ سے لیگ، ان کی ٹیمز اور فرنچائزز کے لئے بہت اچھا ہو گا، پاکستان کے کھلاڑیوں کے حوالے سے اس وقت بات چیت کا سلسلہ جاری ہے، مجھے امید ہے کہ بی بی ایل کے اگلے ایڈیشن کے لئے چند کھلاڑیوں کی توجہ ضرور حاصل کریں گے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے