اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئی ایم ایف دفاعی بجٹ میں اضافے، تنخواہ دار طبقہ کیلئے ٹیکس ریلیف پر راضی

03 Jun 2025
03 Jun 2025

(مدثر علی رانا) آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے پاکستان کے دفاعی بجٹ میں اضافے اور تنخواہ پر ٹیکس ریلیف دینے کے دو بڑے مطالبات تسلیم کر لئے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کو درخواست کی کہ دفاعی ضروریات میں اضافے کو مؤخر نہیں کیا جا سکتا جس پر آئی ایم ایف نے پاکستان کی دفاعی ترجیحات کو تسلیم کیا اور دفاعی بجٹ میں ضروری اضافے پر راضی ہو گیا۔

ذرائع  نے بتایا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کیلئے انکم ٹیکس ریلیف پر بھی حکومت کو بڑی کامیابی ملی ہے اور تنخواہ دار طبقے کے تمام سلیب پر انکم ٹیکس کی شرح کم ہو گی۔

واضح رہے کہ وزیرخزانہ نے کہا تھا کہ بجٹ میں افواج پاکستان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی، یہ صرف افواج کی نہیں پاکستان کی ضرورت ہے۔

ذرائع  نے بتایا ہے کہ انکم ٹیکس ایکٹ کی شق 129 میں رعایت انکم ٹیکس میں کمی سے متعلق ہے، آئی ایم ایف نے ٹیکس فری آمدن کی سالانہ حد 6 لاکھ سے بڑھانے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

آئندہ بجٹ میں ماہانہ 50 ہزار کی بجائے 83 ہزار روپے تنخواہ ٹیکس فری ہو سکتی ہے، ماہانہ ایک لاکھ روپے تنخواہ پر انکم ٹیکس 5 فیصد سے کم ہو کر 2.5 فیصد ہو سکتا ہے، ماہانہ ایک لاکھ 83 ہزار روپے تنخواہ پر انکم ٹیکس کی شرح 15 فیصد سے کم ہو کر 12.5 فیصد ہو سکتی ہے۔

اسی طرح ماہانہ 2 لاکھ 67 ہزار روپے تنخواہ پر انکم ٹیکس کی شرح 25 فیصد سے کم ہو کر 22.5 فیصد ہو سکتی ہے، ماہانہ 3 لاکھ 33 ہزار روپے تک کی تنخواہ پر انکم ٹیکس کی شرح 30 فیصد کی بجائے 27.5 فیصد ہو سکتی ہے، ماہانہ 3 لاکھ 33 ہزار روپے سے زائد تنخواہ پر انکم ٹیکس کی شرح 2.5 سے کم ہو کر 32.5 فیصد ہو سکتی ہے۔

ذرائع  نے یہ بھی بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق باقی تمام اہداف پورے کئے جائیں گے اور آئندہ اقتصادی جائزہ کی شرائط پر بروقت عملدرآمد کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف نے معاشی کارکردگی اور آئندہ کے اہداف پر عملدرآمد کی یقین دہانی کے بعد حکومت کی دفاعی بجٹ میں اضافے اور تنخواہ دار طبقہ کے لئے ٹیکس ریلیف کی درخواست پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے